سعودی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال

ریاض، 8 اکتوبر، 2024 (وام) --سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں وزراء نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔

ملاقات میں تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور خطے میں سلامتی و استحکام کے فروغ کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔