لبنان میں 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں 54 افراد ہلاک اور 258 زخمی

بیروت، 14 اکتوبر، 2024 (وام) --لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک اور 258 زخمی ہوئے ہیں، جس کے بعد جارحیت کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2،309 ہو گئی ہے اور 10،782 زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے حکومت کی ہنگامی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر وزیر ماحولیات ڈاکٹر ناصر یاسین کے حوالے سے لبنان پر اسرائیلی حملوں اور موجودہ صورتحال پر 18ویں رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران لبنان کے مختلف علاقوں میں 200 فضائی حملے ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد جارحیت کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 9 ہزار 866 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کے لئے 1059 مراکز کھولے گئے ہیں جن میں سے 876 اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش تک پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ ایک لاکھ 88 ہزار 146 بے گھر افراد پناہ گاہوں میں رجسٹرڈ ہیں۔