ولی عہد ام القوین کی بیلجیئم کے سفیر سے ملاقات

ام القیون، 16 اکتوبر، 2024 (وام) --ام القوین کے ولی عہد شیخ راشد بن سعود بن راشد المعلاء نے متحدہ عرب امارات میں بیلجیئم کے سفیر انٹونی ڈیلکورٹ کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران ولی عہد اور سفیر نے دوطرفہ تعلقات اور دونوں دوست ممالک کے فائدے کے لئے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بیلجیئم کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون کی تعریف کی اور متحدہ عرب امارات کی مجموعی پیش رفت کو سراہا۔

اس ملاقات میں ام القوین کے متعدد عہدیداروں نے شرکت کی۔