عجمان، 17 دسمبر، 2024 (وام) --عجمان کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ عمار بن حمید النعیمی نے امیری دیوان میں متحدہ عرب امارات میں ترکی کے سفیر توگائے تونچر کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران شیخ عمار بن حمید النعیمی نے ترکی کے سفیر کو خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں قیام کے دوران ان کے فرائض کی کامیابی کی دعا کی۔
دونوں فریقین نے متحدہ عرب امارات اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور ان روابط کو دونوں ممالک کے مفاد میں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا۔
ترکی کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی تعریف کی اور متحدہ عرب امارات کی ترقی و خوشحالی، خصوصاً عجمان میں ہونے والی پیشرفت کو سراہا۔
ملاقات میں متعدد شیخوں اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔