ٹریندز ریسرچ اینڈ ایڈوائزری میں ترکی کے سیٹا تھنک ٹینک کے وفد کا اعلیٰ سطحی اجلاس

ابوظہبی، 18 دسمبر، 2024 (وام) --ٹریندز ریسرچ اینڈ ایڈوائزری نے ترکی کے سیاسی، اقتصادی اور سماجی تحقیقاتی ادارے سیٹا ‘SETA’ کے اعلیٰ سطحی وفد کی میزبانی کی۔ یہ اجلاس ٹریندز کے صدر دفتر میں منعقد ہوا، جس میں ترکی میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے چیف اکنامک ایڈوائزراحمد سلامہ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں مشترکہ تحقیقاتی تعاون کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ٹریندز، سیٹا اور دیگر ترک تھنک ٹینکس کے مابین تعلیمی اور تحقیقاتی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

دونوں فریقین نے اہم علاقائی اور عالمی امور، موجودہ علاقائی پیش رفت، جغرافیائی سیاسی چیلنجز، اور استحکام اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تجربات اور خیالات کے تبادلے کے لیے رابطے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں استنبول میں ٹریندز کے ورچوئل آفس کے کلیدی کردار کو بھی اجاگر کیا گیا، جو تحقیقاتی شراکت داری کو مضبوط کرنے اور ترک تعلیمی اداروں اور تھنک ٹینکس کے ساتھ رابطے کو آسان بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

بحث کا اختتام دونوں فریقین کی جانب سے تحقیقاتی ملاقاتوں اور باہمی دوروں کو جاری رکھنے کی اہمیت کے اعادے کے ساتھ ہوا تاکہ تعلیمی اور علمی تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے۔ انہوں نے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور ان کے حل کے لیے جدید اور موثر حکمت عملیاں تیار کرنے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی منصوبے شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔