ابوظہبی، 18 دسمبر، 2024 (وام) --متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے اوور نائٹ ڈپازٹ فیسلٹی ‘ODF’ پر لاگو بنیادی شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد یہ شرح 4.65 فیصد سے کم ہو کر 4.40 فیصد ہو گئی ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات، 19 دسمبر سے نافذ العمل ہوگا۔
یہ اقدام امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے ریزرو بیلنسز 'IORB' پر سود کی شرح میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے فیصلے کے مطابق تمام اسٹینڈنگ کریڈٹ فیسلٹیز کے لیے قلیل مدتی لیکویڈیٹی کے حصول پر لاگو سود کی شرح کو بنیادی شرح سود سے 50 بیسس پوائنٹس زیادہ پر برقرار رکھا جائے گا۔
بنیادی شرح سود، جو امریکی فیڈرل ریزرو کی 'IORB' سے منسلک ہے، مالیاتی پالیسی کے عمومی رجحان کو ظاہر کرتی ہے اور متحدہ عرب امارات میں اوور نائٹ منی مارکیٹ کے سود کی شرحوں کے لیے ایک مؤثر حد مقرر کرتی ہے۔