فجیرہ کے ولی عہد کی عرب پارلیمنٹ کے صدر محمد احمد الیامحی سے ملاقات

فجیرہ، 24 دسمبر، 2024 (وام) --ولی عہد فجیرہ عزت مآب شیخ محمد بن حمد بن محمد الشرقی نے امیری دیوان میں اپنے دفتر میں عرب پارلیمنٹ کے صدر محمد احمد الیامحی کا استقبال کیا۔

ولی عہد فجیرہ نے محمد احمد الیامحی کو عرب پارلیمنٹ کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے عرب پارلیمنٹ کی مزید ترقی کے لیے امید کا اظہار بھی کیا۔

ولی عہد نے عرب پارلیمنٹ کے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اسٹریٹجک کردار کو اجاگر کیا اور متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور مختلف شعبوں میں مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ رکن سپریم کونسل اور حاکم فجیرہ عزت مآب شیخ حمد بن محمد الشرقی خطے اور دنیا میں استحکام اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے متحدہ عرب امارات کی پارلیمانی اقدامات کی حمایت میں پرعزم ہیں۔

اپنی جانب سے محمد احمد الیامحی نے ولی عہد فجیرہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی تعریف کی۔ انہوں نے عرب تعاون کو مضبوط کرنے اور مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے میں متحدہ عرب امارات کے قائدانہ کردار کو سراہا۔

اس ملاقات میں ڈائریکٹر دفتر ولی عہد فجیرہ ڈاکٹر احمد حمدان الزیودی بھی موجود تھے۔