متحدہ عرب امارات کا آذربائیجان سے فضائی حادثے پر اظہارِ یکجہتی

ابوظہبی، 25 دسمبر، 2024 (وام) --متحدہ عرب امارات نے قزاقستان میں آذربائیجان ایئرلائنز کے مسافر طیارے کے حادثے میں ہونے والی درجنوں ہلاکتوں اور زخمیوں پر آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں آذربائیجان کی حکومت، عوام، اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ وزارت نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔