یو اے ای اور ترکی کے صدور کا دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ابوظہبی، 30 دسمبر، 2024 (وام) --متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، اور ترکی کے صدر، عزت مآب رجب طیب اردوان کے درمیان آج ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ مفادات کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں صدور نے مشرق وسطیٰ سمیت متعدد علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر خیالات کا تبادلہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی عوام کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کی کوششوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیاہے۔