ابوظہبی، 14 جنوری، 2025 (وام) –مصدر کی ہیڈ آف ڈیولپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ (اے پی اے سی)، فاطمہ السویدی نے کمپنی کے 2030 تک دنیا بھر میں 100 گیگا واٹ کلین انرجی کی صلاحیت حاصل کرنے کے پُرعزم ہدف کی تصدیق کی ہے۔
ابوظہبی سسٹین ایبلٹی ویک 2025 کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ، "یہ بلند ہدف مصدر کے عالمی سطح پر کلین انرجی کی منتقلی کو تیز کرنے اور ماحولیاتی غیر جانبداری کے حصول میں تعاون کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہاکہ، "مصدر کلین انرجی کے شعبے میں ایک عالمی رہنما ہے۔ ہم متحدہ عرب امارات کے کلین انرجی کے عزائم کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ماحولیاتی غیر جانبداری کے عزم میں کلیدی شراکت دار ہیں۔"
گزشتہ چند سالوں میں، مصدر نے 40 سے زائد ممالک میں 31 گیگا واٹ سے زیادہ کلین انرجی منصوبے کامیابی سے تیار اور نافذ کیے ہیں۔ اس اہم کامیابی نے کمپنی کو 2024 میں اپنی پیداواری صلاحیت دوگنی کرنے کے قابل بنایا۔