ڈیووس میں 'ای اینڈ' نے دنیا کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے برانڈ کا اعزاز حاصل کیا

ڈیووس، 21 جنوری 2025 (وام) – عالمی ٹیکنالوجی کمپنی 'ای اینڈ' نے برانڈ فنانس کی گلوبل 500 برانڈ 2025 رپورٹ میں "دنیا کا تیزی سے ترقی کرتا ہوا برانڈ" کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ یہ رپورٹ آج ورلڈ اکنامک فورم، ڈیووس میں جاری کی گئی۔

'ای اینڈ' نے برانڈ ویلیو میں آٹھ گنا اضافے کے ساتھ اپنی قدر 15.3 بلین امریکی ڈالر تک پہنچا دی، جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔

یہ کامیابی کمپنی کی تین سالہ اسٹریٹجک تبدیلی کا نتیجہ ہے، جس کے دوران ‘ای اینڈ’ نے تاریخی "اتصالات" برانڈ کو ایک متحدہ شناخت کے تحت مضبوط کیا۔

'ای اینڈ' کی برانڈ پورٹ فولیو اور سرمایہ کاری کی قدر میں نمایاں اضافہ اس کے 2025 رپورٹ کے مطابق 20 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرنے والی سرمایہ کاری اور پورٹ فولیو کی ترقی کی بدولت ہوا۔ ان سرمایہ کاریوں میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL)، سعودی عرب میں موبائلی، اور پی پی ایف ٹیلیکام گروپ کی سروس اور انفراسٹرکچر کمپنیوں میں 50 فیصد سے زائد کنٹرولنگ حصص شامل ہیں۔

کمپنی نے اپنی سالانہ 13 فیصد نامیاتی ترقی اور تاریخی اتصالات برانڈ کے انضمام کے ذریعے اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا۔ ای اینڈ کو برانڈ اسٹرینتھ انڈیکس میں ‘AAA’ریٹنگ دی گئی، جس کا اسکور 100 میں سے 84.6 رہا۔

نسبتاً نیا برانڈ ہونے کے باوجود، ‘ای اینڈ’نے تیزی سے خود کو ایک ٹیکنالوجی پاور ہاؤس کے طور پر قائم کیا، جس میں پانچ الگ کاروباری شعبے ترقی اور جدت کو بڑھا رہے ہیں۔

پچھلے سال کی برانڈ فنانس گلوبل 500 رپورٹ میں ‘ای اینڈ’ اور "اتصالات بائے ای اینڈ" دونوں برانڈ شامل تھے، لیکن اب "اتصالات بائے ای اینڈ" مکمل طور پر 'ای اینڈ' میں ضم ہو چکا ہے، جس سے اس کی مجموعی برانڈ ویلیو میں 700 فیصد اضافہ ہواہے۔

‘ای اینڈ’ 38 ممالک میں افراد، کاروباری اداروں، اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ایک مضبوط ایکو سسٹم بنا رہا ہے، جو جدت کو فروغ دینے اور بہتر اور مربوط مستقبل کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ہے۔

کمپنی کو گلوبل 500 برانڈ 2025 رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10 سب سے قیمتی ٹیلی کام برانڈز میں شامل کیا گیا ہے۔ 2024 میں کنٹر برانڈ زیڈ نے ‘ای اینڈ’ کو متحدہ عرب امارات کا سب سے قیمتی برانڈ قرار دیا۔

'ای اینڈ' کے سی ای او، حاتم دودار کو لگاتار تیسرے سال "ٹیلی کام گارڈین آف دی ایئر" کا اعزاز ملا۔ 2025 کی رینکنگ میں انہوں نے مجموعی طور پر 39واں اور ٹیلی کام سیکٹر میں پہلا مقام حاصل کیا۔