شیخ منصور بن زاید کی ایرانی نائب صدر ڈاکٹر شینا انصاری سے ملاقات

العین، 22 جنوری 2025 (وام) – متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیر اعظم، اور صدارتی امور کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی نائب صدر اور محکمہ ماحولیات کی سربراہ ڈاکٹر شینا انصاری سے ملاقات کی، جو متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔

قصر الروضہ، العین میں ہونے والی اس ملاقات میں شیخ منصور اور ڈاکٹر انصاری نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر اقتصادی، تجارتی، اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، تاکہ دونوں اقوام کے مفادات اور پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کہ عوام کی خواہشات کو پورا کیا جا سکے۔

ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور ایران کے متعلقہ ماحولیاتی اور پائیداری کے اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، تاکہ دونوں ممالک کے مشترکہ وژن اور اہداف کو تقویت دی جا سکے۔