ایمریٹس کا ایشیا میں نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کا اعلان

دبئی، 3 مارچ 2025 (وام) – ایمریٹس ایئرلائن نے اپنی ایشیائی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے 1 جولائی 2025 سے دبئی اور شینزین کے درمیان روزانہ نان اسٹاپ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید برآں، 2 جون سے ویتنام کے شہر دا نانگ کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں اور 3 جون سے کمبوڈیا کے شہر سیم ریپ کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں متعارف کرائی جائیں گی، جو کہ بینکاک کے راستے آپریٹ ہوں گی۔

ان نئی روٹس کے اضافے کے ساتھ، ایمرٹس 269 ہفتہ وار پروازوں کے ساتھ مشرقی ایشیا میں کسی بھی غیر ایشیائی ایئرلائن کے سب سے وسیع اور متنوع نیٹ ورک کی حامل بن جائے گی، جو دبئی سے 24 مقامات پر سفر فراہم کرے گی۔

یہ توسیع چین میں ایمرٹس کے چوتھے گیٹ وے، ویتنام میں تیسرے اور کمبوڈیا میں دوسرے مقام کے اضافے کو بھی ظاہر کرتی ہے، جو خطے میں فضائی رابطوں کو مزید مضبوط کرے گی۔