الاتحاد ایئرویز کی مسافروں کو پیشگی تیاری کی ہدایت جاری

ابوظہبی، 20 مارچ، 2025 (وام) –الاتحاد ایئرویز نے مارچ سے اگست کے درمیان آنے والے مختلف تعطیلاتی ادوار کے پیش نظر زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی بڑی تعداد کی آمد کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

ایئرلائن نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ سفر کی پہلے سے منصوبہ بندی کریں اور کمپنی کی ڈیجیٹل سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کا سفر آسان اور پُرسکون ہو۔

الاتحاد ایئرویز کو خاص طور پر اسکولوں کی بہار کی چھٹیوں (20 مارچ تا 13 اپریل)، عید الفطر (مارچ کے آخر)، حج سیزن (مئی)، عید الاضحیٰ (جون کے اوائل) اور اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں (28 جون تا 24 اگست) کے دوران مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافے کی توقع ہے۔

اس موقع پر قائم مقام چیف آپریشنز اینڈ گیسٹ آفیسر کیپٹن ماجد المرزوقی نے کہاکہ، "ہم ان مصروف اوقات میں ہزاروں اضافی مہمانوں کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہماری ٹیمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مستعد ہیں کہ ہر سفر خوشگوار انداز میں شروع ہو۔ ہم مسافروں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہماری چیک اِن سہولیات اور ڈیجیٹل ٹولز سے فائدہ اٹھائیں تاکہ سفر کا آغاز پرسکون ہو۔"