ابوظہبی، 2 اپریل 2025 (وام) – متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، عزت مآب ڈاکٹر مسعود پَزشکیان کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
دونوں قائدین نے اس موقع پر دعا کی کہ یہ با برکت تہوار دونوں ملکوں اور ان کی عوام کے لیے خوشی، صحت، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لائے۔
اس موقع پر انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور عالمی برادری کے لیے پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے ایرانی صدر کے نیک جذبات اور اماراتی قیادت و عوام کے لیے بھیجی گئی خیرسگالی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
گفتگو کے دوران متحدہ عرب امارات اور ایران کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات اور دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کی خواہشات کے تحت باہمی اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔