دبئی آر ٹی اے کا نئی بین الریاستی بس سروس اور متعدد روٹس میں بہتری کا اعلان

دبئی، 28 اپریل، 2025 (وام) — دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے نئی بین الریاستی بس سروس "روٹ E308" کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جو دبئی کے اسٹیڈیم بس اسٹیشن کو شارجہ کے الجبَیل بس اسٹیشن سے منسلک کرے گی۔
یہ سروس 2 مئی 2025 سے فعال ہوگی اور ایک طرفہ سفر کا کرایہ 12 درہم مقرر کیا گیا ہے۔

آر ٹی اے کے پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی میں ڈائریکٹر آف پلاننگ اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ، عادل شاکری نے کہا کہ آر ٹی اے عوامی بس نیٹ ورک کو وسعت دینے اور اس کی میٹرو، ٹرام اور سمندری نقل و حمل جیسی دیگر سفری سہولیات کے ساتھ بہتر ہم آہنگی پر کام کر رہی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ، ’’مختلف سفری ذرائع کے درمیان ربط بہتر بنانا عوامی ٹرانسپورٹ کو دبئی میں سفر کے لیے پہلی ترجیح بنانے کی ہماری حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔‘‘

آر ٹی اے نے 2 مئی سے کئی موجودہ بس روٹس میں بہتری لانے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ مسافروں کو مزید آسان، مؤثر اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
بہتر کیے جانے والے روٹس کی تفصیل درج ذیل ہے:

روٹ 17: اب اپنی سروس بنی یاس اسکوائر میٹرو اسٹیشن پر ختم کرے گا، پہلے یہ السَبخہ بس اسٹیشن پر ختم ہوتا تھا۔

روٹ 24: اب النہضہ 1 علاقے کے اندر نئے راستے پر چلایا جائے گا۔

روٹ 44: الراہب اسٹریٹ کی بجائے اب دبئی فیسٹیول سٹی کو سروس دے گا۔

روٹ 56: توسیع کر کے ڈی ڈبلیو سی اسٹاف ولیج تک پہنچا دیا گیا ہے۔

روٹ 66 اور 67: الروعیہ فارم کے علاقے میں نیا بس اسٹاپ شامل کیا گیا ہے۔

روٹ 32C: اب یہ سروس صرف الفہدیہ بس اسٹیشن سے چلائی جائے گی، الساتوا کے لیے مسافر روٹ F27 استعمال کر سکتے ہیں۔

روٹ C26: اب ال جفیلیہ بس اسٹیشن کی بجائے میکس میٹرو لینڈ سائڈ بس اسٹاپ 2 پر اختتام پذیر ہوگا۔

روٹ E16: اب یونین بس اسٹیشن پر ختم ہوگا، پہلے السَبخہ بس اسٹیشن پر ہوتا تھا۔

روٹ F12: الساتوا چوراہے اور الواصل پارک کے درمیان کا سیکشن محدود کر دیا گیا ہے، اب یہ کویت اسٹریٹ کے راستے سے گزرے گا۔

روٹ F27: ال جفیلیہ بس اسٹیشن سے میکس میٹرو لینڈ سائڈ بس اسٹاپ 2 منتقل کر دیا گیا ہے۔

روٹ F47: جبل علی صنعتی علاقے کے اندر نیا راستہ اپنایا گیا ہے۔

روٹ F54: توسیع کر کے نئے جافزا ساؤتھ لیبر کیمپ تک پہنچا دیا گیا ہے۔

روٹ X92: ال جفیلیہ بس اسٹیشن کی بجائے اب میکس میٹرو لینڈ سائڈ بس اسٹاپ 1 پر ختم ہوگا۔