مورو حب اور ڈی آئی ایف سی کے درمیان معاہدہ، دبئی کو عالمی ڈیجیٹل اور مالیاتی مرکز بنانے کی کوششوں کو تقویت

دبئی، 13 مئی، 2025 (وام)--ڈیجیٹل دیوا (دیوا پی جے ایس سی) کی ذیلی کمپنی مورو حب نے دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (DIFC) کے ساتھ تیسرے دبئی فِن ٹیک سمٹ کے دوران ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔

یہ شراکت داری دونوں اداروں کی طاقتوں کو یکجا کرتے ہوئے، دبئی کو عالمی سطح پر مالیاتی خدمات اور ٹیکنالوجی کے میدان میں قیادت کی صفوں میں برقرار رکھنے، ڈیجیٹل جدت اور پائیداری کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ معاہدہ ڈیوا کے ایم ڈی اور سی ای او سعید محمد الطایر اور دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کے گورنر عیسیٰ قاظم کی موجودگی میں، مورو حب کے سی ای او محمد بن سلیمان اور دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کی چیف آپریٹنگ آفیسر علیا الزرعونی کے درمیان دستخط کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے سینئر حکام بھی شریک تھے۔

سعید محمد الطایر کے مطابق یہ اسٹریٹجک شراکت داری دبئی کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے اور اپنی عالمی قیادت کو مضبوط کرنے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ مورو حب اور دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کے درمیان یہ تعاون عالمی معیار کے ڈیجیٹل حل فراہم کر کے اداروں اور کاروباروں کو بااختیار بنائے گا، جس سے پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا اور دبئی اکنامک ایجنڈا D33 کے اہداف کی تکمیل میں مدد ملے گی، جو اگلے عشرے میں دبئی کی معیشت کو دوگنا کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔"

اس موقع پر عیسیٰ قاظم نے کہاکہ، "یہ شراکت داری نہ صرف ڈیجیٹل حل فراہم کرے گی بلکہ دبئی کو تکنیکی اور مالیاتی ترقیات میں عالمی صفِ اول میں رکھے گی، جس سے ڈیجیٹل معیشت اور پائیداری کو ایک نیا رخ ملے گا۔"

محمد بن سلیمان نے کہاکہ، "یہمفاہمتی یادداشت ہمارے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کے ساتھ مل کر ہم دبئی کی پائیدار اقتصادی ترقی میں کردار ادا کریں گے اور ڈیجیٹل حل کو بہتر بنانے کے نئے راستے تلاش کریں گے تاکہ ہم جدت اور سیکیورٹی کے شعبے میں صفِ اول میں رہیں۔"

علیہ الزرعونی نے کہا، "یہ معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کس طرح ہم خیال اداروں کے ساتھ شراکت داری کر کے عالمی معیار کے ڈیجیٹل حل فراہم کرتا ہے، جو خطے کے اہم مالیاتی مرکز میں صارفین کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ اس شراکت داری سے ہم دبئی کی حیثیت کو ٹیکنالوجی اور جدت کا مرکز بنانے کی کوششوں کو مزید مضبوط کریں گے۔"

یہ معاہدہ دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر ایکو سسٹم کے اندر تکنیکی انفراسٹرکچر اور خدمات کو مزید بہتر بنانے کا ہدف رکھتا ہے، جس میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، کلاؤڈ سروسز، سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت، GPU ایز اے سروس اور انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ERP) جیسی خدمات شامل ہیں۔