ابوظہبی، 15 مئی، 2025 (وام)--نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النہیان نے ابوظہبی میں اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پیانتیدوزی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے عوامی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا، اور ایسے مستقبل بین اقدامات اور مؤثر شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا جو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں اور علاقائی سلامتی و استحکام کو مضبوط کریں۔
ملاقات میں وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری میجر جنرل خلیفہ ہارب الخیلی، ابوظبہی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد بن طحنون النہیان، وزارت داخلہ کے دیگر افسران، اور اطالوی وزیر کے ہمراہ وفد کے اراکین نے بھی شرکت کی۔