متحدہ عرب امارات کی واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے ملازمین کی ہلاکت پر شدید مذمت اور افسوس کا اظہار

ابوظہبی، 22 مئی، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے واشنگٹن ڈی سی میں پیش آنے والے فائرنگ کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو ملازمین جاں بحق ہو گئے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان مجرمانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، اور انہیں ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں وزارت خارجہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور اسرائیلی عوام سے دلی ہمدردی، تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔