صدراتی عدالت کی جانب سے ماہ ذوالحجہ کے آغاز اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان

ابو ظہبی، 27 مئی، 2025 (وام) --صدراتی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ ہجری سال 1446 کے ماہ ذوالحجہ کا چاند باقاعدہ طور پر نظر آ گیا ہے۔ اس کے مطابق بدھ، 28 مئی 2025، ذوالحجہ کا پہلا دن ہوگا، جب کہ جمعہ، 6 جون 2025، بمطابق 10 ذوالحجہ، عید الاضحیٰ کا پہلا دن قرار پائے گا۔

صدراتی عدالت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاکہ، "اس مبارک موقع پر ہم متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، اعلیٰ کونسل کے معزز اراکین اور امارات کے حکمرانوں، نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین شیخ منصور بن زایدالنہیان، متحدہ عرب امارات کے عوام، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔ ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ یہ موقع ہمارے پیارے وطن اور تمام امت مسلمہ کے لیے خیر، برکت، خوشحالی اور مسرت کا باعث بنے۔"