اماراتی صدر اور عراقی وزیرِ اعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ابوظہبی، 16 جون، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے پیر کے روز جمہوریہ عراق کے وزیرِ اعظم، معالی محمد شیاع السُودانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، تعاون کو وسعت دینے کے مواقع، اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران فریقین نے خطے میں حالیہ پیش رفت اور سلامتی و استحکام کو درپیش جاری خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ کشیدگی میں کمی، ضبط و تحمل، اور سفارتی ذرائع سے تنازعات کا حل ہی علاقائی امن اور عوام کے مفاد میں بہتر راستہ ہے۔