ابوظہبی، 18 جون (وام)--متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک (سی بی یو اے ای) نے اعلان کیا ہے کہ اوور نائٹ ڈپازٹ سہولت (ODF) پر لاگو بنیادی شرح سود (Base Rate) کو 4.40 فیصد پر برقرار رکھا جائے گا۔
یہ فیصلہ اُس اعلان کے بعد کیا گیا جس میں امریکی فیڈرل ریزرو نے اپنے ریزرو بیلنسز پر شرح سود کو برقرار رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔
مرکزی بینک نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ قلیل مدتی لیکویڈیٹی کے حصول کے لیے دی جانے والی تمام اسٹینڈنگ کریڈٹ سہولیات پر شرح سود کو بنیادی شرح سے 50 بیسس پوائنٹس زائد برقرار رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ یو اے ای کا بنیادی شرح سود، امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود (IORB) سے منسلک ہوتا ہے، جو مالیاتی پالیسی کے عمومی رجحان کا اشارہ دیتا ہے اور مقامی منی مارکیٹ میں اوور نائٹ سود کی شرح کے لیے ایک مؤثر نچلی حد فراہم کرتا ہے۔