ابوظہبی، 30 جون، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک فوجی قافلے کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئےہیں۔
یو اے ای کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، جو کہ کسی بھی معاشرے کے امن و استحکام کو کمزور کرنے کی کوشش ہو۔
وزارت نے اس بزدلانہ اور ظالمانہ حملے کے متاثرین کے اہلِ خانہ، حکومتِ پاکستان اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔