متحدہ عرب امارات کا سوڈان میں سونے کی کان کے حادثے پر اظہارِ افسوس

ابوظہبی، 30 جون 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے سوڈان کے شہر ہوویڈ میں سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں پر گہرے دکھ اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔