متحدہ عرب امارات کا بھارت میں فیکٹری دھماکے کے متاثرین سے اظہارِ تعزیت

ابوظہبی، 30 جون 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے دلی افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا گیاہے۔