ولی عہد ابوظبی شیخ خالد بن محمد بن زاید برکس سمٹ میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئے

ریو ڈی جنیرو، 5 جولائی (وام)--ابوظہبی کے ولی عہد، عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان 6 سے 7 جولائی 2025 تک برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ 17ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے برازیل پہنچ گئے۔ وہ امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔

یو اے ای کے اعلیٰ سطحی وفد میں وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون رییم الہاشمی، وزیر برائے غیر ملکی تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی، وزیر مملکت احمد علی الصایغ، ابوظبی ایگزیکٹو کونسل کے سیکریٹری جنرل اور ولی عہد دفتر کے چیئرمین سیف سعید غباش، ابو ظبی میڈیا آفس کی چیئرپرسن و ولی عہد دفتر کی اسٹریٹیجک مشیر مریم عید المہیری، وزارت خارجہ کے اسسٹنٹ وزیر برائے اقتصادی و تجارتی امور سعید مبارک الہاجری، اور برازیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر صالح احمد سالم السویدی شامل ہیں۔