غزہ، 10 جولائی 2025 (وام) --متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کے لیے جاری “آپریشن الفارس الشهم 3 ”کے تحت 13 امدادی ٹرکوں پر مشتمل نیا قافلہ گزشتہ شب غزہ کی پٹی میں داخل ہوا۔
امدادی ٹرکوں میں کمیونٹی کچنوں کے لیے خوراکی سامان، بیکریوں کو فعال رکھنے کے لیے ضروری آلات، اور بچوں کے لیے خصوصی ریلیف کٹس شامل تھیں، جن کا مقصد شدید انسانی بحران کے شکار طبقے تک براہ راست امداد پہنچانا ہے۔
متحدہ عرب امارات اس انسان دوست مہم کے ذریعے غزہ میں مسلسل امداد پہنچا رہا ہے، تاکہ نہ صرف وہاں کے مظلوم عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے، بلکہ یہ بھی ثابت کیا جا سکے کہ امارات فلسطینی عوام کی حمایت میں ثابت قدم اور پُرعزم ہے۔
یہ امدادی سلسلہ اس بات کا عملی مظہر ہے کہ امارات انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقوام عالم کے ساتھ کھڑا ہے، اور جنگ زدہ خطے میں انسانی زندگی کو بچانے اور سہارا دینے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔