ابوظہبی، 10 جولائی 2025 (وام) -- متحدہ عرب امارات کی وزارت توانائی و انفراسٹرکچر نے وضاحت کی ہے کہ ملک کا 2027 تک یومیہ 50 لاکھ بیرل خام تیل کی پیداواری صلاحیت کا ہدف برقرار ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پیداواری اہداف کے حصول کے لیے اقدامات تسلسل سے جاری ہیں اور متحدہ عرب امارات توانائی کے شعبے میں اپنی طے شدہ حکمت عملی پر کاربند ہے۔