یو اے ای کا عراق میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت

ابوظہبی، 17 جولائی، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات نے عراق کے شہر کوت میں ایک شاپنگ مال میں پیش آنے والے آتشزدگی کے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم اور عراقی حکومت و عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس سانحے پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں، عراقی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔