العین کلب اور 'SPOX' انویسٹمنٹس کے درمیان 30 سالہ شراکت، سماجی ترقی کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

العین، 24 جولائی، 2025 (وام)--العین اسپورٹس اینڈ کلچرل کلب نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی سماجی ترقیاتی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے 'SPOX' انویسٹمنٹس کے ساتھ 30 سالہ شراکت داری کا معاہدہ کر لیا ہے۔

اس طویل المدتی شراکت کے تحت کلب کی العمرہ برانچ کو مکمل طور پر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک کمیونٹی حب میں تبدیل کیا جائے گا۔ منصوبے میں ریٹیل آؤٹ لیٹس، کھانے پینے کے مراکز، میڈیکل کلینکس، ملٹی پرپز سینٹر، کھیلوں اور تفریحی زونز کی تعمیر شامل ہے۔

یہ ترقیاتی منصوبہ آئندہ چند ہفتوں میں شروع ہونے جا رہا ہے، جو نہ صرف العین کلب کی کمیونٹی سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ پائیدار شہری ترقی کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

العین کلب کی قیادت نے اس معاہدے کو سماجی فلاح و بہبود اور شہری سہولیات کے فروغ کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے، جو نوجوانوں، خاندانوں اور مقامی برادری کے لیے تفریح، صحت اور معاشی مواقع پیدا کرے گا۔