ابوظہبی میں چینی فوج کی 98ویں سالگرہ کی تقریب، عرب و غیر ملکی سفارتکاروں کی شرکت

ابوظہبی، 24 جولائی، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات میں تعینات چین کے سفیر ژانگ یِمنگ نے چینی عوامی فوج (پیپلز لبریشن آرمی) کے قیام کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر ابوظہبی میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب میں متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے سیکیورٹی و عسکری امور کے معاون وزیر سالم سعید غفان الجابری اور وزارت دفاع کے پالیسیز و ڈیفنس کمیونی کیشن کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری علی عبداللہ الاحمد کے علاوہ ملک میں تعینات عرب اور غیر ملکی سفارتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔