امارات کے صدر سے ولی عہد دبئی کی ملاقات، شیخ محمد بن زاید نے شیخ حمدان بن محمد کو جنرل کے عہدے پر ترقی دیے جانے پر مبارکباد دی

ابوظہبی، 31 جولائی 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے آج دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات قصر الشاطی، ابوظہبی میں منعقد ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی امور اور شہریوں سے متعلق متعدد اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر شیخ حمدان بن محمد نے صدر شیخ محمد بن زاید کی جانب سے اُن پر اعتماد کا اظہار کرنے اور انہیں جنرل کے عہدے پر ترقی دینے پر دلی تشکر اور امتنان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس پیش رفت کو قیادت کے اعتماد کا مظہر قرار دیا جو اُن کی خدمات اور ذمہ داریوں کے اعتراف میں سامنے آیا ہے۔

ملاقات میں ابوظہبی کے ولی عہد، عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، صدارتی عدالت برائے خصوصی امور کے نائب چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان، امارات کے صدر کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن طحنون النہیان، متعدد شیوخ اور اعلیٰ حکومتی حکام بھی شریک تھے۔