ابوظہبی، 14 اگست، 2025 (وام)--متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور مملکت سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے فروغ کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں اعلیٰ شخصیات نے علاقائی و عالمی امور پر بھی غور کیا، جن میں بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال، امن و سلامتی کو درپیش چیلنجز، اور خطے میں استحکام کے فروغ سے متعلق کوششیں شامل تھیں۔