عجمان، 26 اگست 2025(وام)--محکمہ اراضی و جائیداد کے ڈائریکٹر جنرل عمر بن عمیر المحیری نے بتایا ہے کہ جولائی 2025 میں مجموعی طور پر 220 ریئل اسٹیٹ ویلیوایشن لین دین مکمل کیے گئے، جن کی کل مالیت ایک ارب 48 کروڑ درہم رہی۔ یہ شرح جون کے مقابلے میں 201 فیصد زیادہ ہے، جو مارکیٹ میں نمایاں ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔
ان کے مطابق مالیت کے اعتبار سے سب سے بڑا حصہ تجارتی جائیدادوں کا رہا جو 94 کروڑ 30 لاکھ درہم تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد رہائشی جائیدادوں کی مالیت ایک ارب 98 ملین درہم ریکارڈ کی گئی، جبکہ صنعتی جائیدادیں تیسرے نمبر پر رہیں جن کی مجموعی مالیت 33 کروڑ 60 لاکھ درہم رہی۔
ڈائریکٹر جنرل نے واضح کیا کہ جولائی کی رپورٹ میں ذاتی نوعیت کی ویلیوایشن ٹرانزیکشنز، عدالتی و ادارہ جاتی تخمینے، اور سرمایہ کاروں کیلئے گولڈن ریزیڈنسی سے منسلک معاملات شامل تھے۔ صرف اس زمرے میں ہی 195 ٹرانزیکشنز سامنے آئیں جن کی مالیت ایک ارب 30 کروڑ درہم سے زائد رہی، جو 273 فیصد کے غیر معمولی اضافے کی نشاندہی کرتی ہیں۔