شارجہ میں معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے ئی کونسل قائم

شارجہ، 3 ستمبر 2025 (وام)--سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران، شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے ایک امیری فرمان جاری کرتے ہوئے شارجہ کونسل برائے معذور افراد کے حقوق کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

فرمان کے مطابق یہ کونسل شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کی سربراہی میں کام کرے گی، جبکہ اس میں مختلف اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ کونسل کے ارکان میں چیئرپرسن، شارجہ سٹی برائے ہیومینیٹیرین سروسز شیخہ جمیلہ بنت محمد بن سلطان القاسمی، ڈائریکٹر، شارجہ سوشل سروسز ڈیپارٹمنٹ مریم ماجد سعید الشامسی، چیئرمین بورڈ، الثقہ کلب برائے معذورین ڈاکٹر خالد عمر محمد المدفع، چیئرمین بورڈ، خورفکان کلب برائے معذورین عبداللہ صالح محمد النقبی، اور ڈائریکٹر جنرل، شارجہ سٹی برائے ہیومینیٹیرین سروسز منیٰ عبدالکریم الیافی شامل ہیں۔