راس الخیمہ کے حکمران سے آئرلینڈ کی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

راس الخیمہ، 8 ستمبر، 2025 (وام)--سپریم کونسل کے رکن اور راس الخیمہ کے حکمران عزت مآب شیخ سعود بن صقر القاسمی سے آج متحدہ عرب امارات میں جمہوریہ آئرلینڈ کی سفیر، ایلیسن ملٹن نے ملاقات کی۔

یہ ملاقات سقر بن محمد سٹی میں واقع شاہی محل میں ہوئی، جہاں دونوں شخصیات نے امارات اور آئرلینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے کئی امور پر گفتگو ہوئی۔

سفیر ایلیسن ملٹن نے راس الخیمہ کے حکمران کی پرخلوص میزبانی اور گرمجوش استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ، "متحدہ عرب امارات اور آئرلینڈ کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات قائم ہیں، اور ہمیں یو اے ای کی علاقائی و عالمی سطح پر مؤثر موجودگی پر فخر ہے"۔

انہوں نے راس الخیمہ کی تیز رفتار ترقی کو بھی سراہا، جو امارت میں مختلف شعبوں میں پائیدار ترقی کی واضح علامت ہے۔