یاس آئی لینڈ اور زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب سے سعودی نیشنل ڈے پر مسافروں کا شاندار استقبال

ابوظہبی، 24 ستمبر، 2025 (وام)--یاس آئی لینڈ ابوظہبی اور زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے سعودی نیشنل ڈے کے موقع پر سعودی مسافروں کے لیے شاندار اور یادگار استقبال کا اہتمام کیا۔

ایئرپورٹ کے آمد ہال میں جشن کا سماں تھا جب وارنر برادرز ورلڈ کے مشہور کردار ’’ٹام اینڈ جیری‘‘ نے ابوظہبی آنے والی پہلی سعودی پرواز کے مسافروں کا پرجوش استقبال کیا۔ بچوں اور بڑوں کے چہروں پر خوشی دیکھنے لائق تھی۔

مسافروں کو تحائف کے خصوصی بیگز بھی دیے گئے جن میں فراری ورلڈ، یاس واٹر ورلڈ، وارنر برادرز ورلڈ اور سی ورلڈ یاس آئی لینڈ ابوظہبی کی یادگار اشیاء شامل تھیں۔

یہ جشن سعودی نیشنل ڈے کو منفرد انداز میں منانے کا لمحہ تھا، جس نے ایک بار پھر یاس آئی لینڈ کی حیثیت کو عالمی معیار کی میزبانی، تفریح اور ناقابلِ فراموش یادوں کے مرکز کے طور پر اجاگر کیاہے۔