دبئی میں ہیلتھ کیئر فیوچر سمٹ 2025 کا آغاز، دنیا بھر سے 4,500 سے زائد ماہرین کی شرکت متوقع

دبئی، 20 اکتوبر، 2025 (وام)--دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم، وزیرِ دفاع اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی سرپرستی میں ہیلتھ کیئر فیوچر سمٹ (HFS) 2025 منگل 21 اکتوبر سے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں شروع ہوگا، جو 23 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
تین روزہ اس بین الاقوامی اجلاس میں دنیا بھر سے 4,500 سے زائد ماہرین، طبی پیشہ وران اور صنعت سے وابستہ رہنما شرکت کریں گے۔

یہ سمٹ انٹرنیشنل فیملی میڈیسن کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن (IFM) اور اینول ریڈیالوجی میٹنگ (ARM) کے ساتھ منعقد ہوگی، جس میں عالمی طبی رہنما اور ماہرین صحت کے شعبے میں جدید سائنسی پیش رفتوں اور مستقبل کے رجحانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ ایونٹ دبئی ہیلتھ اتھارٹی (DHA)، ورلڈ فیڈریشن آف پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن (WFPHA) اور پارلیمنٹری اسمبلی آف دی میڈیٹریرینین (PAM) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
سمٹ کے دوران متحدہ عرب امارات کے صحت کے شعبے میں کامیابیوں اور پائیدار ترقی کی حکمت عملیوں پر مبنی ایک وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا، جب کہ شرکا کو بئی ہیلتھ اتھارٹی کے ماہرین سے تبادلہ خیال اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔

سمٹ میں 50 سے زائد معروف عالمی برانڈز کی نمائندگی ہوگی، جو 20 سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ 70 سے زائد ماہرین مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کریں گے۔
سائنسی پروگرام میں دو روزہ کانفرنس کے دوران 20 سے زائد سیشنز اور 50 سے زیادہ لیکچرز شامل ہوں گے، جن کے شرکا کو 17.25 کریڈٹ گھنٹے دیے جائیں گے۔
یہ اجلاس تبادلۂ علم، اختراع اور عالمی تجربات کو یکجا کرتے ہوئے دبئی کو صحت کے عالمی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرے گا۔

اس سال ریڈیالوجی میٹنگ کا 10 واں ایڈیشن ریڈیالوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا (RSNA) کے اشتراک سے ایک بڑی پیش رفت ثابت ہوگا، جس کا مقصد عالمی معیار کی طبی تعلیم اور مریضوں کی نگہداشت میں بہترین عمل کو فروغ دینا ہے۔
میٹنگ میں 50 سے زائد برانڈز شریک ہوں گے، 85 سے زیادہ ماہرین لیکچرز دیں گے، جبکہ 24 سائنسی سیشنز میں 21 CME کریڈٹس دیے جائیں گے۔
پروگرام میں ریڈیالوجی اور ریڈیُوگرافی کے دو ہالز مختص کیے گئے ہیں اور 30 سے زیادہ تحقیقی پوسٹر پریزنٹیشنز بھی شامل ہیں۔

اسی دوران فیملی میڈیسن کانفرنس اور نمائش کا 12 واں ایڈیشن بھی منعقد ہوگا، جس میں 50 معروف دوا ساز اور ہیلتھ کیئر ادارے شرکت کریں گے۔
تین روزہ اس پروگرام میں 45 سے زائد ماہرین لیکچرز دیں گے، جبکہ 120 سے زیادہ تحقیقی پوسٹرز پیش کیے جائیں گے۔
کانفرنس میں فیملی معالجین، جنرل پریکٹیشنرز اور صحت کے ماہرین کے لیے خصوصی سیشنز رکھے گئے ہیں، جن میں آنتوں کی صحت، جگر و گردوں کے امراض، جینیاتی تحقیق، مصنوعی ذہانت کا طبی استعمال، ریلیف کیئر اور ہیلتھ ورکرز کی خود نگہداشت جیسے موضوعات شامل ہیں۔

یہ تمام پروگرام انڈیکس کانفرنسز اینڈ ایگزیبیشنز آرگنائزیشن (انڈیکس ہولڈنگ) کے زیرِ انتظام اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے تعاون سے منعقد ہو رہے ہیں۔