نجاح ابوظہبی 2025 کی نمائش اختتام پذیر، 20 سے زائد ممالک کی جامعات کی شرکت

ابوظہبی، 21 اکتوبر، 2025 (وام)--ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر (ایڈنیک) میں منعقد ہونے والی انیسویں نجاح ابوظہبی 2025 نمائش آج اختتام پذیر ہوگئی۔

یہ ایونٹ انفارما کنیکٹ مڈل ایسٹ کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق کے تعاون سے 19 سے 21 اکتوبر تک جاری رہا۔

تین روزہ نمائش میں 20 سے زائد ممالک کی 150 سے زیادہ جامعات نے شرکت کی، جن میں متحدہ عرب امارات، کینیڈا، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، جرمنی، چین اور ملائیشیا سمیت دیگر ممالک شامل تھے۔ ایونٹ میں ملک بھر سے ہزاروں طلبہ، والدین، اساتذہ اور کیریئر مشیران شریک ہوئے۔

نمائش میں اعلیٰ تعلیم کے عالمی مواقع اور مستقبل پر مبنی تعلیمی راستوں کو اجاگر کیا گیا، جو متحدہ عرب امارات کی اختراع، ٹیکنالوجی، کاروباری ترقی اور پائیداری سے متعلق قومی ترجیحات سے مطابقت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر مختلف ورکشاپس اور ماہرین کی زیرِ قیادت گفتگو سیشنز بھی منعقد کیے گئے جن میں تعلیمی رجحانات، وظائف، بیرونِ ملک تعلیم اور کیریئر کی تیاری جیسے موضوعات زیرِ بحث آئے۔

ایونٹ کی نمایاں جھلکیوں میں چائنا پویلین شامل تھا، جہاں شنگھائی کی 30 سے زائد تعلیمی اداروں کی نمائندگی کی گئی، جو متحدہ عرب امارات اور ایشیا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلیمی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

نجاح ابوظہبی، علاقائی سیریز کا حصہ ہے جس میں نجاح دبئی 2025 اور نجاح دوحہ شامل ہیں۔ یہ دونوں ایونٹس 15 سے 17 نومبر تک منعقد ہوں گے۔