’دو‘ کمپنی کی آمدنی میں 8 فیصد اضافہ، تیسری سہ ماہی میں 732 ملین درہم منافع ریکارڈ

دبئی، 23 اکتوبر، 2025 (وام)--ایمیریٹس انٹیگریٹڈ ٹیلی کمیونی کیشنز کمپنی 'دو' نے سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج جاری کرتے ہوئے آمدنی اور منافع میں نمایاں اضافہ کی اطلاع دی ہے۔

کمپنی کے مطابق، مجموعی آمدنی 7.9 فیصد بڑھ کر 3.87 ارب درہم تک پہنچ گئی، جس کی وجہ موبائل، فکسڈ اور آئی سی ٹی کاروبار میں توسیع ہے۔
کمپنی کا EBITDA' 1.85' ارب درہم رہا، جو 47.8 فیصد مارجن کے برابر ہے، جبکہ خالص منافع 25.8 فیصد بڑھ کر 732 ملین درہم تک جا پہنچا۔

'دو' کے موبائل صارفین کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.3 فیصد بڑھ کر 9.2 ملین ہو گئی، جبکہ فکسڈ لائن صارفین کی تعداد 9.7 فیصد اضافے کے ساتھ 7 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی۔
کمپنی نے بتایا کہ وائرلیس اور فائبر براڈ بینڈ خدمات کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

آپریٹنگ فری کیش فلو میں 11 فیصد اضافہ ہو کر 1.36 ارب درہم تک پہنچ گیا، جبکہ پیداواری سرمایہ کاری (کیپیٹل ایکسپنڈیچر) 492 ملین درہم رہی، جو 12.7 فیصد سرمایہ کاری کی شدت ظاہر کرتی ہے۔

اس موقع پر سی ای او فہد الحسوی نے کہا کہ تیسری سہ ماہی کے نتائج کمپنی کی مضبوط ترقی کی سمت اور عملی نظم و ضبط کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیکنڈری پبلک آفرنگ کی کامیاب تکمیل کے بعد کمپنی کی فری فلوٹ شرح 27.7 فیصد تک بڑھ گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد اور مارکیٹ میں لیکویڈیٹی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی 2025 کے لیے 6 سے 8 فیصد آمدنی میں اضافے اور 45 سے 47 فیصد EBITDA مارجن کے اپنے اہداف پر قائم ہے۔

فہد الحسوی نے بتایا کہ ’دو‘ کمپنی اپنے بنیادی کنیکٹیویٹی کاروبار کو مزید مستحکم کر رہی ہے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل سلوشنز جیسے نئے ترقیاتی شعبوں میں توسیع کر رہی ہے۔
انہوں نے اے آئی پارک ایکو سسٹم اور اے آئی سپرکلسٹر کے اجراء کو امارات میں مصنوعی ذہانت کی قیادت اور پائیدار معاشی تنوع کی سمت ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔