چائنا امپورٹ ایکسپو 2025: اماراتی پویلین میں جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کے منصوبے نمایاں

شنگھائی، 6 نومبر، 2025 (وام)--صدارتی دیوان برائے ترقی اور شہداء کے امور کے نائب چیئرمین عزت مآب شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان نے چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ ’’چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 2025‘‘ کے مختلف پویلینز کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران شیخ ذیاب بن محمد نے یو اے ای پویلین میں پیش کی گئی قومی منصوبوں اور اقدامات کا جائزہ لیا، جو متحدہ عرب امارات کے اختراع، صاف توانائی، جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار تجارت کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امارات کی اس ایکسپو میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت دونوں ممالک کے درمیان گہرے اسٹریٹجک تعلقات کی مظہر ہے۔

شیخ ذیاب بن محمد نے اس موقع پر اقتصادی تعاون کے فروغ کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے اہداف کو مزید تقویت دی جا سکے۔