ابوظہبی ایئرپورٹس پر ڈرون حملہ ناکام، ملبہ گرنے سے ایک ہلاکت، سات زخمی

ابوظہبی، 1 مارچ، 2026 (وام) --ابوظہبی ایئرپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ متعلقہ حکام نے ایک ایسے واقعے سے نمٹا جس میں ایک ڈرون زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے روک دیا گیا۔

حکام کے مطابق ڈرون کو روکنے کے نتیجے میں گرنے والے ملبے سے ایک ایشیائی شہری جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے، جب کہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

ابوظبی ایئرپورٹس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں اور غیر مصدقہ اطلاعات کے پھیلاؤ سے گریز کریں اور معلومات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔ ادارے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی نئی پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔