عجمان حکومت کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

عجمان، 17 مارچ، 2026 (وام) --محکمہ انسانی وسائل عجمان نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عجمان حکومت کے ملازمین کے لیے چھٹیاں جمعرات، 19 مارچ سے شروع ہو کر اتوار، 22 مارچ تک جاری رہیں گی، جبکہ سرکاری دفاتر پیر، 23 مارچ کو معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائیں گے۔

محکمے کی جانب سے جاری بیان میں اس مبارک موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت، عوام اور عالمِ عرب و اسلامی دنیا کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ بیان میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ عید الفطر کی یہ سعید گھڑیاں سب کے لیے خیر و برکت، مسرت اور خوشحالی کا باعث بنیں اور یہ بابرکت موقع امن و استحکام کے ساتھ بار بار لوٹ کر آئے۔