ابوظہبی، 18 مارچ، 2026 (وام) --متحدہ عرب امارات میں شہریوں اور رہائشیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اس سال عید الفطر کی نماز کھلے میدانوں اور بیرونی مقامات کے بجائے صرف مساجد میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور، اوقاف و زکوٰۃ نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اقدام موجودہ حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا ہے، جس پر ملک بھر میں عملدرآمد ہوگا۔
یہ فیصلہ دبئی میں اسلامی امور و فلاحی سرگرمیوں کے محکمے اور شارجہ کے محکمہ اسلامی امور کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے۔
اتھارٹی نے نمازیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ ہدایات کی مکمل پابندی کریں اور عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد میں بروقت بلکہ قدرے پہلے پہنچیں، تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے اور سب کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔