حبشان گیس تنصیبات واقعہ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی، دو مقامات پر آگ

ابوظہبی، 3 اپریل، 2026 (وام) -- ابوظہبی میں حبشان گیس تنصیبات میں پیش آنے والے واقعے کے دوران انخلا کے وقت ایک مصری شہری جاں بحق ہو گیا، جبکہ چار افراد معمولی زخمی ہوئے۔

ابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق زخمیوں میں دو پاکستانی اور دو مصری شہری شامل ہیں، جو فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے بعد گرنے والے ملبے سے متاثر ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ واقعے کے نتیجے میں دو مقامات پر آگ بھی بھڑک اٹھی، جسے ہنگامی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو میں کے لیا۔ حکام کے مطابق تنصیبات کو نمایاں نقصان پہنچا ہے اور اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔