ابوظہبی انفراسٹرکچر سمٹ 2026 کا آغاز، پائیدار اور مستقبل کے شہروں پر عالمی مکالمہ

ابوظہبی، 12 مئی 2026 (وام)--ابوظہبی انفراسٹرکچر سمٹ کے دوسرے ایڈیشن کا منگل کو ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں آغاز ہوا، جہاں دنیا بھر سے پالیسی ساز، سرمایہ کار، ڈیولپرز، مالیاتی ادارے اور ماہرین مستقبل کے پائیدار شہروں اور شہری ترقی کے نئے ماڈلز پر تبادلہ خیال کیلئے جمع ہوئے۔

14 مئی تک جاری رہنے والی یہ سمٹ مستقبل کے شہروں کی تشکیل، جدید شہری منصوبہ بندی اور پائیدار انفراسٹرکچر کی ترقی کے حوالے سے ابوظبی کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

سمٹ ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب دنیا بھر میں شہری تبدیلی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جبکہ اندازوں کے مطابق صدی کے وسط تک شہری آبادی میں تقریباً 2.5 ارب افراد کا اضافہ متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق 2040 تک عالمی انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے تقریباً 106 کھرب امریکی ڈالر سرمایہ کاری درکار ہوگی، جس کے باعث ایسے جدید شہری منصوبہ بندی کے ماڈلز کی ضرورت بڑھ گئی ہے جو پائیداری کو فروغ دینے، وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے اور مستقبل کے ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔