شیخ عبداللہ بن زاید اور پرتگال کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

ابوظہبی، 2 جولائی، 2026 (وام) -- نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے جمہوریہ پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رنگیل سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات، باہمی تعاون اور انہیں مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات اور پرتگال کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق متعدد امور کا جائزہ لیا، جو دونوں ممالک کی ترقیاتی ترجیحات اور ان کی عوام کی پائیدار ترقی و خوشحالی کی امنگوں کی تکمیل میں معاون ثابت ہوں گے۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید اور پاؤلو رنگیل نے خطے کی موجودہ صورتحال، بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کے طریقوں پر گفتگو کی۔