ابوظہبی، 6 جولائی، 2026 (وام) -- متحدہ عرب امارات نے جمہوریہ گھانا اور جمہوریہ کوٹ ڈی آئیور میں موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے ہونے والی جانی و مالی نقصان پر دونوں ممالک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں یو اے ای نے سیلاب کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ، گھانا اور کوٹ ڈی آئیور کی حکومتوں اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔