ابوظہبی، 27 اکتوبر 2026 (وام) -- متحدہ عرب امارات نے نیروبی-ممباسا شاہراہ پر پیش آنے والے سڑک حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر جمہوریہ کینیا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ، جمہوریہ کینیا اور کینیا کی عوام سے اس سانحے پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، جبکہ تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔