ابوظہبی، 28 اکتوبر، 2026 (وام) -- متحدہ عرب امارات آپریشن 'الفارس الشهم 3' کے تحت غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے لیے انسانی امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جہاں کمیونٹی کچنز اور بیکریوں کے ذریعے ضرورت مند خاندانوں کو تیار کھانا اور روٹی فراہم کی جارہی ہے۔
غزہ میں قحط کے خطرے سے نمٹنے کے لیے آپریشن الفارس الشهم 3 نے 2024 سے کمیونٹی کچنز کی معاونت میں نمایاں اضافہ کیا۔ اس دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں 20 کچنز قائم کیے گئے، جہاں روزانہ تقریباً 6,000 کھانے تیار کیے گئے، جو سالانہ تقریباً 22 لاکھ 50 ہزار کھانوں کے برابر ہیں۔
سال 2025 میں اس پروگرام کو مزید وسعت دیتے ہوئے کمیونٹی کچنز کی تعداد 40 کردی گئی۔ ان کچنز کے ذریعے غزہ کے رہائشیوں کو گرم کھانا فراہم کیا جارہا ہے اور 2026 کے آغاز تک ان کی سالانہ پیداوار بڑھ کر تقریباً 80 لاکھ کھانوں تک پہنچ گئی، تاکہ آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد دی جاسکے۔
اس کے ساتھ 2024 سے 2026 کے دوران آپریشن 'الفارس الشهم 3؛ کے تحت کام کرنے والی امدادی ٹیموں نے بے گھر افراد کے کیمپوں اور پناہ گاہوں میں مقیم خاندانوں کے لیے روٹی کی فراہمی بھی بڑھائی۔ اس مقصد کے لیے 27 بیکریوں کے علاوہ دیگر کمیونٹی بیکریوں کے ذریعے سالانہ تقریباً 15 لاکھ روٹی کے پیکٹس تقسیم کیے جارہے ہیں۔